وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے پیش نظر کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے پیش نظر کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی، چکوال،تلہ گنگ، جہلم کے اضلاع کے کمشنراور ڈپٹی کمشنرزکو مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایئر ایمبولینس کو طوفانی بارشوں کے پیش نظر ٹیک آف پوزیشن میں رکھنے اور ریسکیو1122 کی ٹیموں کو ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طوفانی بارشوں، ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرز کو پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل اشتراک کار کی بھی ہدایت کی۔