حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات مکمل مذہبی شان و شوکت اور احترام کے ساتھ جاری، میونسپل کارپوریشن رحیم یار خان کے ہال میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں نعتیہ مشاعرہ اور محفل سماع کا اہتمام کیا

Date: 
Nov 21, 2020
Department / District: 
Rahim Yar Khan

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات مکمل مذہبی شان و شوکت اور احترام کے ساتھ جاری، میونسپل کارپوریشن رحیم یار خان کے ہال میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں نعتیہ مشاعرہ اور محفل سماع کا اہتمام کیا گیاجس میں ضلعی افسران، سیاسی عمائدین سمیت اقلیتی برادری کے مذہبی وسیاسی رہنماؤں نے بھی رحمت اللعالمین حضرت محمدؐ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کی جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں چوہدری ظہور گجر، شمیل مرزا نے بھی شرکت کی، محفل میں اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، ڈاکٹر ماجد خان، ممبر ضلعی امن کمیٹی ریاض احمد نوری اور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اعظم شبیر بھی موجود تھے۔ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں منعقدہ تقر یب سے اقلیتی رہنماؤں گرو سکھ دیو جی، بھیا رام انجم، یدھسٹر چوہان، مقامی چرچ کے مذہبی رہنما نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام واحد مذہب ہے جس میں غیر مسلموں کے مکمل حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔حضور نبی کریمؐ کی اسوہ حسنہ اور تعلیمات سے صرف مسلمانوں نے ہی نہیں بلکہ غیر مسلموں نے بھی رہنمائی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عصر حاضر آزادی اظہار اور اعتقاد کا دور ہے مگر کسی کو بھی اپنے مذہبی عقائد یا رسومات کے لئے کسی دوسرت مذہب کو مشتعل کرنے کا کوئی حق نہیں۔اقلیتی رہنماؤں نے کہا کہ ”آج ہم گواہ ہیں“ دنیاکے بہت سے ممالک میں اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر اسلامی ممالک اور خاص طور پر پاکستان دنیا کو واحد ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے افراد کو مکمل مذہبی آزاری حاصل ہے اور اکثریتی آبادی اپنی اقلیتی آبادی کے خوشی و غم میں برابر شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کا سب سے زیادہ احترام کرتا ہے اور اس کی وجہ قرآن پاک کے احکامات اور نبی ؐ رحمت اللعالمین کی سیرت و آداب ہیں۔انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجنے والے پیغمبرؐ کی تعلیمات، سیرت و آداب سے متعلق شناسائی کے لئے جو تقریبات کا اہتما م کیا اور اس میں اقلیتی برادری کو بھی اظہار خیال کا موقع دیا یہ خوش آئند روایت ہے جسے جاری رہنا چاہیے۔ہندو برادری کے رہنماؤں نے اپنے جوتے اتار کر ننگے پاؤں اسٹیج پر آکرنبی آخروزماں حضور اکرمؐ کی شان اقدس سے متعلق اپنی رائے اور جذبات کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

 

حکومت پنجاب کی ہدایت پر بسلسلہ ہفتہ رحمت اللعالمینؐ منانے کی تقریبات میں ضلعی انتظامیہ کی زیر سرپرستی چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز رحیم یار خان اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے تعاون سے نجی تعلیمی ادار وں کے مابین مقابلہ حسن قرات و نعت خوانی کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات منعقدہ ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر و زکواۃ چوہدری محمد شفیق، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ڈی پی او اسد سرفراز خان، صدر چیمبر آف کامرس خواجہ بشیر احمد، سابق صدر چوہدری شفیق علیم، چیئرمین پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اعظم شبیر، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن سمیت مختلف اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے تعاون سے نجی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ حسن قرات، نعت خوانی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر و زکواۃ چوہدری محمد شفیق، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے دیگر کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر و زکواۃ چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ آقائے دو عالمؐ کی دنیا میں آمد سے جہالت و مایوسی کے تمام اندھیرے چھٹ گئے۔حضور اکرمؐ کی زندگی ہمارے لئے سب سے بہترین نمونہ ہے اور وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزادر کی ہدایت پر ضلع بھر میں شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور نجی اداروں کی جانب سے شایان شان انداز سے محافل کا انعقاد قابل تحسین ہے اور ہمیں ان تقریبات کے ذریعے دنیا کو پیغام دینا ہے کہ مسلمان نبی اکرمؐ کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے اور ان تقریبات سے دنیا کو نبی اکرمؐ کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ آئندہ ایسی مذموم حرکت نہ کرسکیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ نبی اکرمؐ کی سیرت طیبہ میں مکمل ضابطہ حیات ہے حکومت پنجاب کا شان رحمت اللعالمین ؐ تقریبات منانے سے ہم سب کو ان فیض و برکات سے بھرپور محافل میں شمولیت کی سعادت نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی سطح پر ضلع بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کی پُر نور تقریبات جاری ہیں جس میں طلباء و طالبات کی شمولیت اور حضور اکرمؐ سے والہانہ محبت نے شدید متاثر کیا ہے کہ ہمارے طلباء اپنی میراث سے مکمل آشنا اور اس پر گرفت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی ذات مقدس سے ہر انسان کی جذباتی وابستگی اور آپؐ کی ناموس پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ اس ایمان کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جن بچوں نے بھی ان تقریبات میں حصہ لیا ہے وہ سب ہمارے لئے مقدم ہیں۔قبل ازیں چیئرمین پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن و نائب صدر چیمبر آف کامرس اعظم شبیر نے فرانس کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی اور حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

 

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات کے چھٹے روز علماء مشائخ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے جید علماء کرام نے نبی اکرمؐ کی حیات مبارکہ سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کی اس موقع پر خواجہ قطب فرید کوریجہ، ریاض احمد نوری، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید، ریاض احمد نوری، ڈاکٹر ماجد خان سمیت دیگر موجو دتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان سکالر خواجہ قطب فرید کوریجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہفتہ شان رحمت اللعالمین کا جو انعقاد کیا جا رہا ہے وہ ایک عظیم سعادت اور اس بات کا ذریعہ ہے کہ دنیا کو آپؐ کے اعلیٰ مقام، تعلیمات اور مسلمانوں کے حقیقی جذبات سے آگاہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آپؐ پوری کائنات کیلئے سراپا رحمت ہیں، آپؐ نے بے وسیلہ، نادار لوگوں کو اپنی شفقت، محبت اور نگاہ کرم سے نوازا، خواتین کو عزت اور وقار کا مقام دیا۔انہوں نے کہا کہ آپ ؐ نے زندگی کے ہر شعبہ یں اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت سے معاملات کو نمٹانے کے ابدی اصول امت سکھائے اور آپؐ نے اپنے اخلاق و حسنہ، صلہ رحمی، نجاہت و شرافت اور سخاوت سے بنی نوع انسان کے لئے ایک روشن راستہ متعین کیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مہان سکالرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کے اعلان پر جس جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احتر ام کا مظاہرہ تمام کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا اس سے دنیا کو پیغام گیا ہے کہ آپؐ رحمت اللعالمین ہیں اور آپؐ کی تعلیمات زندگی کی میراث ہیں جس پر عمل کرنے میں ہی کامیابی کا راز مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین تقریبات کا انعقاد اور ان میں شمولیت کرنے پر میں تمام کا شکر گزار ہوں خاص طور پر اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر راشدہ کامل، ڈاکٹر ماجد خان،ممبر ضلعی امن کمیٹی ریاض احمد نوری جنہوں نے شب و روز محنت کر تے ہوئے ان فیض و برکات کی محافلوں کا انعقاد کرایا۔انہوں نے خواجہ قطب فرید کوریجہ کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔