کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق خان نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے تسلسل میں منعقدہ محفل میلاد

Date: 
Nov 21, 2020
Department / District: 
Okara

کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق خان نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے تسلسل میں منعقدہ محفل میلاد کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ ہمارے لئے کامل رہنمائی کا ذریعہ اور ہماری بخشش و نجات کا باعث ہے آپ ﷺ کی ذات برکات سے عقیدت و الفت ،محبت اورپیار کا اظہار ہر مومن کا اثاثہ ہے حضور اکرم ﷺکا امتی ہونا سب سے بڑا اعزاز اور اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت ہے ۔ آپ ﷺ کی حیات طیبہ کا ہر پہلو اتنا منور اور روشن ہے کہ ہم اپنی زندگی کو سنوارنے کے لئے اسی سے رہنمائی لیتے ہیں آپ ﷺ رہتی دنیا تک کامل نمونہ ء ہدایت ہیں اور آپ ﷺ کے اوصاف حمیدہ اور آپ ﷺ کی صفات عالیہ تو رب اللعالمین نے خود بیان فرمائی ہیں حضور اکرم ﷺ کی ذات با برکات کی ناموس کا معاملہ کس قدر حساس اور اہم ہے مسلمان اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے جو لوگ آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہوئے ہیں انہوں نے پوری دنیا کے امن خراب کرنے کی خطرناک سازش کی ہے آزادی اظہار کی آڑ میں محترم و پاکیزہ شخصیات کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے کمشنر ساہیو ال نادر چٹھہ نے ضلع اوکاڑہ کے سرکاری سکولوں کے طالبعلموں کے پنجاب کی سطح پر مقابلوں میں نعت شریف میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے ،سیر ت النبی ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان اور محکمہ تعلیم کے افسران کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا کے دنوں میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عملد ر آمد کرتے ہوئے میلاد شریف سمیت ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کی تقریبات کا انعقاد کیا ہے حضور اکرم ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے کہ ;34; جہاں پر وبا ہے وہاں پر مت جائیں اور اگر آپ وہاں ہیں تو وہا ں سے مت نکلیں ۔ ہ میں اپنے شب و روز حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق گذارنے ہیں اور ان کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے سے ہی دنیا اور آخرت کی برکتیں حاصل ہو سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کی خدمت اور لوگوں کی بھلائی کے لئے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق خدمت کریں تاکہ ہم لوگوں کو ریلیف دے سکیں ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ ہم عوامی خدمت کے لئے نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ اور ان کے اسوہ حسنہ کی روشنی میں اقدامات کو حتمی شکل دیں حضور اکرم ﷺ کی شفقت ،شفاعت ہمارے لئے جائے پناہ اور ہمارا اثاثہ ہے ہم نے انفرادی و اجتماعی طور پر پوری دنیا کو یہ بتانا ہے کہ ہم اپنے آقا و مولا نبی کریم ﷺ کی ذات با برکات کی کسی سطح پر بھی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے میلاد شریف کی محفل میں طلباء طالبات نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ عقیدت میں ہدیہ نعت درود و سلام پیش کیا اس موقع پر قاضی اسلم اوکاڑوی نے تمام حاضرین مجلس کے ساتھ با ادب کھڑے ہو کر حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ عقیدت میں سلام پیش کیا بعد ازاں قاری محمد اقبال چشتی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،عالم اسلام کے اتفاق واتحاد کے لئے خصوصی دعا کر وائی ۔